زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے کی فاتح افغان ٹیم نے نئی تاریخ بھی رقم کر دی

پیر 28 دسمبر 2015 13:56

زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے کی فاتح افغان ٹیم نے نئی تاریخ بھی رقم کر ..

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار28دسمبر- 2015ء) افغان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی کے ساتھ نئی تاریخ بھی رقم کر دی ۔جمعے کو افغان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 49رنز سے شکست دے کر آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار ٹاپ 10ٹیموں میں جگہ بناکر نئی تاریخ رقم کردی ۔

(جاری ہے)

اگر افغان ٹیم زمبابوے کے خلاف رواں ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ اپنی موجودہ رینکنگ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی گی تاہم ناکامی کی صورت میں وہ زمبابوے اور آئرلینڈ سے پیچھے اپنی پرانی 12ویں پوزیشن پر واپس چلے جائیں گے ۔