خلیج میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان 2015 کے پسندیدہ شخصیت قرار

پیر 28 دسمبر 2015 15:04

خلیج میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان 2015 کے پسندیدہ شخصیت قرار

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 دسمبر۔2015ء)خلیجی عوام نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان کو سال 2015 خلیجی ممالک کی پسندیدہ شخصیت قراردیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بین الاقوامی سروے میں خلیجی ممالک کی بہترین شخصیات کے حوالے سے کیے جانے والے عوامی سروے نے سعودی عرب کے فرماں روا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے،سروے کے مطابق سعودی فرماں روا کو 56.4 فیصد لوگوں نے پسند کیا ہے جبکہ اس سروے کے نتیجے میں شاہ سلمان بن عبدالعزیزکو 2015 کی پسندیدہ و مقبول شخصیت قراردیا گیاہے۔