دبئی:گلوب سوکر ایوارڈ ز ،میسی کے لیے بہترین کھلاڑی کا اعزاز

سال کی بہترین ٹیم کا اعزاز بارسلونا کے نام ، بیلجیم کے کوچ مارک ولموٹس کو بہترین کوچ کا ایوارڈ دیا گیا

پیر 28 دسمبر 2015 15:06

دبئی:گلوب سوکر ایوارڈ ز ،میسی کے لیے بہترین کھلاڑی کا اعزاز

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 دسمبر۔2015ء)ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لائنل میسی نے گلوب سوکر ایوارڈ ز میں دوہزار پندرہ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ایوارڈز کی تقریب دبئی میں سجائی گئی۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے فارورڈ کھلاڑی لائنل میسی نے دوہزار پندرہ کے دوران چیمپئنز لیگ، لا لیگا اور کنگز کپ میں اپنی ٹیم کو شاندار فتوحات دلائیں۔ انہوں نے دنیا کے بہترین فٹ بالر کا اعزاز پہلے بھی چار بار حاصل کیا ہے۔گلوب سوکر ایوارڈز میں سال کی بہترین ٹیم کا اعزاز بھی میسی کی ہی ٹیم بارسلونا کے نام رہا۔ بیلجیم کے کوچ مارک ولموٹس کو بہترین کوچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ۔