پی سی بی میڈیکل پینل نے یاسر کو ممنوعہ دوا تجویز نہیں کی: شہریار خان

پیر 28 دسمبر 2015 15:06

پی سی بی میڈیکل پینل نے یاسر کو ممنوعہ دوا تجویز نہیں کی: شہریار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اس الزام کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ پی سی بی میڈیکل پینل نے یاسر شاہ کو ممنوعہ دوا تجویز کی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پی سی بی چئیرمین شہر یار خان کا کہنا تھا کہ ابھی تحقیقات ہو رہی ہیں، اس لئے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ یاسر شاہ کے ساتھ کیا ہوا ہے، بعض مرتبہ کھلاڑی نادانی میں ایسی ادویات لے لیتے ہیں۔

تاہم شہر یار خان نے اس تاثر کی سختی کے ساتھ تردید کی کہ پی سی بی میڈیکل ٹیم نے یاسر شاہ کو ممنوعہ دوا تجویز کی۔ پی سی بی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے خود کئی مرتبہ کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کی لسٹ دی ہے جو کہ اردو زبان میں بھی ہے، یاسر کے کیس میں یہ کسی دوا کا سائیڈ افیکٹ ہو سکتا ہے۔ ۔