مونٹی کارلو کار ریلی سبیسٹین اوگیئر نے اپنے نام کر لی

پیر 28 دسمبر 2015 15:10

مونٹی کارلو کار ریلی سبیسٹین اوگیئر نے اپنے نام کر لی

مونٹی کارلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) کار ریلی ڈرائیورز برفیلے ، میدانی اور مٹی سے اٹے ٹریکس پر اپنی مہارتیں دکھاتے ہیں۔ پْرخطر راستوں کی کار ریلی دو ہزار پندرہ یہ سال بھی بڑا ہی سنسنی خیز رہا۔ مونٹی کارلو کے برف سے ڈھکے ٹریکس سے سیزن شروع ہوا۔

(جاری ہے)

ویلز کی لش پش کرتی سڑکوں پر end ہو گیا ، خوفناک حادثے ، برفیلے ٹریک ، خون جما دینے والے راستے ، اس پر پھلسن ، اسٹیرنگ پر پورا کنٹرول ، پانی میں گر جانا یا آوٴٹ ہو جانے کا ڈر ، مہارتوں بھرے انداز لیکن سب سے کامیاب ڈرائیور فرانس کے سبیسٹین اوگیئر ، جی ہاں سبیسٹین اوگیئر نے تو گویا ابتدا جیت سے کی تو اختتام بھی فتح پر ، یعنی کمال دکھانے کا تو END ہی کر دیا۔

بارہ ماہ میں تیرہ ریسز ہوئیں ، سب ایک سے بڑھ کر ایک ، برق رفتار ، ماسٹر شہ سوار ، فِن لینڈ کے جیری ماٹی تین بار فاتح رہے ، سیزن میں نمبر ٹو آئے۔ ۔