پاکستان کرکٹ کو لاحق خطرات پر سخت مایوس ہوں ، ہارون الرشید

دورہ نیوزی لینڈ سے قبل یاسر کی معطلی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ ہے،اب ہمیں آنے والے تمام ایونٹس کے لیے نئے منصوبے ترتیب دینے ہوں گے، چیف سلیکٹر

پیر 28 دسمبر 2015 15:16

پاکستان کرکٹ کو لاحق خطرات پر سخت مایوس ہوں ، ہارون الرشید

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) چیف سیلیکٹر ہارون رشید نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی معطلی کے بعد پے در پے پاکستان کرکٹ کو لاحق ہونے والے تنازعات پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ 13 نومبرکو ہوا تھا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے کورثیلیڈون نامی ایک دوا کا استعمال کیا جو کہ واڈا قوانین کے تحت ممنوع ہے۔

ہارون رشید نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل یاسر کی معطلی ٹیم کے لیے بڑا دھچکہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ کو آئے روز نئے قسم کے تنازعات کا سامنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسر کی معطلی کے بعد اب ہمیں آنے والے تمام ایونٹس کے لیے نئے منصوبے ترتیب دینے ہوں گے۔ خیال رہے کہ یاسر کی معطلی کا معاملہ ون ڈے کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ کی جانب سے ٹریننگ کیمپ کے بائیکاٹ کے محض چند روز بعد ہی سامنے آیا ہے۔ تاہم چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے مطابق مذکورہ مسئلے کو گزشتہ روز حل کرلیا گیا جبکہ دونوں کھلاڑیوں نے کیمپ میں شمولیت اختیار کرنے پر حامی بھرلی ہے۔ پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ 15 جنوری سے آکلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :