وزیراعظم محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

پیر 28 دسمبر 2015 15:40

کراچی ۔ 28 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف پیر کی صبح ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر تجارت خرم دستگیر اور وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم دورہ کراچی میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے ترقیاتی کام اور پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ کا معائنہ کریں گے۔ وہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام تقریب میں شرکت کریں گے۔