بھارت ، صرف 716روپے اداکیجئے ، کسی بھی شہر کا فضائی سفر کیجئے

’’اسپائس جیٹ‘‘ ائیرلائن نے ملک بھر میں صرف 716روپے میں ٹکٹ کی سیل شروع کر دی

پیر 28 دسمبر 2015 16:14

بھارت ، صرف 716روپے اداکیجئے ، کسی بھی شہر کا فضائی سفر کیجئے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء ) بھارت کی سستی ترین فضائی سروس نے ایک بار پھر سستی ٹکٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا، ملک کے کسی بھی حصے میں 716روپے میں جہاز پر سفر کیا جاسکے گا۔بھارتی میڈیاکے مطابق قومی ائیرلائن’’اسپائس جیٹ‘‘ نے ملک بھر میں صرف 716روپے میں ٹکٹ کی سیل شروع کر دی۔

(جاری ہے)

چار دن تک جاری رہنے والی ٹکٹوں کی یہ سیل 31دسمبر کی نصف شب تک رہے گی۔

اس دوران خریدی گئی ٹکٹوں پر 15جنوری سے12 اپریل تک سفر کیا جاسکتا ہے۔مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت کی چوتھے نمبر کی ائیرلائن ملک کے کسی بھی شہر تک 716روپے کا یکطرفہ کرایہ وصول کرے گی جس میں ٹیکسز شامل نہیں ہیں جبکہ یہ پیشکش ڈائریکٹ فلائٹس پر لاگو ہوگا۔مذکورہ ائیرلائن کی 40 بھارتی شہروں اور چھ بین الاقوامی منزلوں تک یومیہ270فلائٹس چلتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :