شرمیلا فاروقی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے سالانہ الیکشن 2016میں ڈیموکریٹک پینل کی کامیابی پر مبارک باد

پیر 28 دسمبر 2015 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی کی کراچی پریس کلب کے سالانہ الیکشن 2016میں ڈیموکریٹک پینل کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہا ر کیا انھوں نے نئے منتخب ہونے والے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیل، سیکریٹری اے ایچ خانزادہ، نائب صدر سجاد عباس، خزانچی حنیف اکبر ، جوائینٹ سیکریٹری رضوان بھٹی اور دیگر گورننگ باڈی ممبران بشمول حنا ماہ گل ، طارق ابوالحسن ، نواب قریشی ، صدیق چودھری اور منظور چانڈیو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈیموکریٹک پینل کی یہ کامیابی ماضی میں انکی کراچی پریس کلب اور صحافی برادری کی بحالی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور انتھک محنت کا صلہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ صحافی برادری کے مسائل کو ترجیی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ انھوں نے ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے صحافیوں کی خدمات اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی حکومت کی جانب سے ہر ممکن سہولت اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔