کراچی آپریشن تمام فریقوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا،امن کی بحالی میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے،امن کی بحالی کیلئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام طبقوں سے وسیع تر مشاورت کی گئی ،کراچی آپریشن کی کامیابی پر رینجرز اور پولیس کو مبارکباد پیش کرتاہوں، آپریشن کی بدولت کراچی کی روشنیاں بحال ہوئی ہیں ،امن و امان پر مکمل توجہ دے رہے ہیں ،اس کام کو ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا، دہشت گردی کی لعنت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں ،امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،آج کا پاکستان 2013سے کہیں بہتر ہے،2013میں ملک کو دہشت گردی ،توانائی اورمعاشی چیلنجز درپیش تھے ،توانائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ،2018کے وسط تک دس ہزارمیگا واٹ بجلی نظام میں داخل ہوجائیگی ،کوئلے اورایل این جی سے چلنے والے مختلف بجلی کے منصوبوں پر کام کیاجارہاہے،ملک میں مواصلات کا نظام بہتر کرنے کیلئے شاہراروں کی تعمیر نو اور مرمت کا کام جاری ہے،کراچی لاہور موٹروے پر کام جاری ہے،ملتان لاہورموٹروے پر کام کا آغاز عنقریب ہوجائیگا،سکھر ملتان موٹروے کی تعمیر پر جلد کام کا آغاز ہوگا،وزیراعظم محمد نوازشریف کا 39ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے خطاب
پیر 28 دسمبر 2015 16:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء ) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن تمام فریقوں کی مشاورت سے شروع کیا گیا،امن کی بحالی میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے،امن کی بحالی کیلئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام طبقوں سے وسیع تر مشاورت کی گئی ،کراچی آپریشن کی کامیابی پر رینجرز اور پولیس کو مبارکباد پیش کرتاہوں،اس آپریشن کی بدولت کراچی کی روشنیاں بحال ہوئیں ہیں ،امن و امان پر مکمل توجہ دے رہے ہیں ،اس کام کو ادھورا نہیں چھوڑا جائے گااور دہشت گردی کی لعنت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں ،امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے،آج کا پاکستان 2013سے کہیں بہتر ہے ۔
2013میں ملک کو دہشت گردی ،توانائی اورمعاشی چیلنجز درپیش تھے ،توانائی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ان منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیح ہے،2018کے وسط تک دس ہزارمیگا واٹ بجلی نظام میں داخل ہوجائیگی جبکہ2025تک مزید15ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہوجائیگی،کوئلے اورایل این جی سے چلنے والے مختلف بجلی کے منصوبوں پر کام کیاجارہاہے،ملک میں مواصلات کا نظام بہتر کرنے کیلئے شاہراروں کی تعمیر نو اور مرمت کا کام جاری ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.