کراچی ،سرسید پولیس نے سینئر صحافی آفتاب عالم کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیا

عدالت نے مقدمہ میں مفرور سیاسی جماعت کے 2کارکنان کے ناقابل ضمانت ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

پیر 28 دسمبر 2015 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) سرسید پولیس نے سینئر صحافی آفتاب عالم کیس کا چالان عدالت میں پیش کردیاہے ، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مقدمہ میں مفرور سیاسی جماعت کے 2کارکنان کے ناقابل ضمانت ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،، انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آفتاب عالم کیس کا چالان پولیس نے پیش کردیا ، چالان میں سیاسی جماعت کے کارکن ذیشان کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ دو ملزمان عدیل رضا اور سلمان رضا مفرور ہیں ،، چالان میں بتایا گیا کہ ملزم ذیشان نے اعتراف کیا ہے کہ ملزم نے اپنے مفرور ساتھیوں کے ساتھ مل کر 9ستمبر 2015کو نارتھ کراچی میں آفتاب عالم کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ،، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ، عدالت نے سرسید پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے 15جنوری تک عدالت میں پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :