وزیراعظم کی کامیاب آپریشن پر ڈی جی رینجرز اوردیگر کو مبارکباد ،وزیراعلیٰ سندھ کو نظرانداز کردیا

پیر 28 دسمبر 2015 16:53

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعظم نے ایف پی سی سی آئی کی تقریب میں کراچی میں کامیاب آپریشن پرڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری انتظامیہ کو مبارک باد دی لیکن انہوں نے آپریشن کے کپتان وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ حکومت کا ذکر تک نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

اس پر سیاسی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اس طرح سندھ حکومت کو نظرانداز کرنا ملک کے سیاسی حالات کے لیے بہتر نہیں ہے ۔ اس سے وفاق اور سندھ میں تنازعہ کم نہیں بلکہ بڑھیگا ۔

متعلقہ عنوان :