کرکٹر محمدعامر پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 28 دسمبر 2015 16:57

کرکٹر محمدعامر پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) کرکٹر محمدعامر پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔درخواست میں پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کرکٹر محمد عامر جوا کھیلنے میں سزا یافتہ ہے،جسے ٹیم میں شامل کرنے سے ملک کی بدنامی ہو گی۔عامر کی حمایت وہ کرکٹر کر رہے ہیں جن پر جسٹس قیوم نے پابندی عائد کی تھی۔درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عامر کی ٹیم میں شمولیت روکی جائے۔