کراچی: نیب کا لیاقت آباد میں لائنز ایریا پراجیکٹ کے دفتر پر چھاپہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : نیب نے لیاقت آباد میں لائنز ایریا پراجیکٹ کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ تفصیلات کے مطابق لائنز ایریا پراجیکٹ کے دفتر میں نیب کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران دفتر کے اکاﺅنٹ آفس میں دو مختلف پراجیکٹس کی فائلز اور چالان تحویل میں لے لیے۔ نیب کی جانب سے لائنز ایریا میں جاری تمام پراجیکٹس سے متعلق معلومات تحویل میں لے لی گئی ہیں البتہ نیب کے چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :