ٹیم کے کپتان کا فیصلہ میڈیا اور شائقین کی مشاورت سے کیا جائے گا ، مالک لاہور قلندر رانا فواد

پیر 28 دسمبر 2015 17:44

ٹیم کے کپتان کا فیصلہ میڈیا اور شائقین کی مشاورت سے کیا جائے گا ، مالک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی ٹیم لاہور قلندر کے مالک رانا فواد نے کہا ہے کہ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ میڈیا اور شائقین کی مشاورت سے کیا جائے گا۔پاکستان سپرلیگ ٹیم لاہور قلندرکی تقریب سے گفتگوکرتے ہوئے لاہور قلندر کے مالک رانا فواد کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر کے کپتان کا اعلان جلد کردیا جائے گا،کپتان کافیصلہ میڈیااورشائقین کی مشاورت سے کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

لاہور قلندر بہت متوازن ٹیم ہے ،ٹیم میں گیل،براوو اورصہیب مقصودجیسے ٹی20 سپیشلسٹ ہیں۔اس موقع پرکوچ لاہور قلندراعجاز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو دباؤ میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوگا اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔کپتان ون ڈے ٹیم اظہرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی، پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خوش آیند ہے،کرس گیل جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے نوجوانوں کااعتماد بڑھے گا،پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :