پاکستان میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے لوگوں میں پایا جانے والا خوف وہراس کم کیا گیا ہے ٗآرمی چیف

موجودہ سکیورٹی حالت کی بہتری کو قوم کیلئے پائیدار امن اور سلامتی میں تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ٗ ملک کو کامیابی کے راستے پر ڈالنے کیلئے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کیلئے کچھ کر نا پڑیگا ٗ پاک فوج کے سربراہ کا خطاب

پیر 28 دسمبر 2015 19:12

پاکستان میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے لوگوں میں پایا جانے والا ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔28 دسمبر۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے لوگوں میں پایا جانے والا خوف وہراس کم کیا گیا ہے ٗ موجودہ سکیورٹی حالت کی بہتری کو قوم کیلئے پائیدار امن اور سلامتی میں تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ٗ ملک کو کامیابی کے راستے پر ڈالنے کیلئے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کیلئے کچھ کر نا پڑیگا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وہ پیر کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن پاکستان کے 40ویں کنونشن سے خطاب کررہے تھے ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہ پاکستان میں ایک ایسا ماحول بنایا گیا ہے جہاں دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد سے لوگوں میں پایاجانے والا خوف وہراس بہت حد تک کم کیا گیا ہے موجودہ سکیورٹی حالت کی بہتری کو قوم کیلئے پائیدار امن اور سلامتی میں تبدیل کر نے کی ضرورت ہے ٗاس کام کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے قوم کی سوچ انتہائی اہم ہے انہوں نے امن اور سلامتی کے حصول کیلئے عام شہریوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تعلیم مکمل کر نے والے طلباء کومبارکباد دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک کو کامیابی کے راستے پر ڈالنے کیلئے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کیلئے کچھ کر نا پڑیگا اس مقصد کے حصول کیلئے ہر شخص بالخصوص تعلیم یافتہ پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والے افراد کی ذمہ داری زیادہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ آج تعلیم مکمل کر نے والے طلباء اور طالبات پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں انہوں نے میڈیکل تعلیم اور ملک میں طبی خدمات میں بہتری کیلئے کالج کی انتظامیہ کے کر دار کو سراہا ۔

اس سے پہلے کالج کے صدر پروفیسر ظفر اﷲ چوہدری نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں امن وامان کے قیام کیلئے چیف آف آرمی سٹاف کے تاریخی کردار اور کوششوں کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی دہشتگردی کے خلاف کوششیں کامیاب رہی ہیں انہوں نے پاکستان آرمی کے ہیلتھ کیئر کے نظام کو بھی سراہا ۔پروگرام کے دور ان آرمی چیف کو دہشتگردی کے خلاف اور ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے ان کی خدمات پر انہیں اعزازی فیلو شپ سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :