یاسر پر تاحیات پابندی عائد کی جائے ٗ عبد القادر کامطالبہ
ماضی میں کی گئی غلطیوں کی وجہ سے ہم ابھی تک وسیم اکرم سے لے کر محمد عامر تک جدوجہد کر رہے ہیں ٗانٹرویو
پیر 28 دسمبر 2015 19:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) عظیم لیگ اسپنر اور گوگلی کے موجد عبدالقادر نے اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو یاسر پر تاحیات پابندی عائد کی جائے تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ آنے والی آنے والی نسلوں کیلئے مثال قائم کر سکے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے تو کوئی سمجھوتہ کیے بغیر یاسر پر تاحیات پابندی عائد کی جائے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو آنے والی نسلوں کیلئے مثال قائم کرنے کی اس سے بہتر موقع نہیں مل سکتا کہ وہ یاسر پر پابندی لگا کر انہیں نوجوانوں کیلئے مثال بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں کی گئی غلطیوں کی وجہ سے ہم ابھی تک وسیم اکرم سے لے کر محمد عامر تک جدوجہد کر رہے ہیں، ماضی میں عطاالرحمان اور سلیم ملک جیسے کھلاڑیوں پر پابندی کردی گئی جبکہ دیگر قصور واروں کو مختلف عذر پیش کر کے چھوڑ دیا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں صرف اور صرف یاسر شاہ کا قصور ہے اور ان پر تاحیات پابندی لگائی جائے ٗہمیں ملک میں کرکٹ کی بقا کیلئے آنے والی نسلوں کیلئے کچھ اصول اور قوانین بنانے ہوں گے اور بورڈ اس پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔
سابق لیگ اسپنر نے قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کو معاف کردیں کیونکہ وہ سزا کاٹ چکے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی دہرا معیار ختم کرتے ہوئے عامر کے ساتھ ساتھ آصف اور سلمان کو بھی پاکستان سپر لیگ میں نمائندگی کا موقع فراہم کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.