اوورنج ٹرین کے ڈرائیوز بھی”چین “ سے آئیں گے

پیر 28 دسمبر 2015 20:14

اوورنج ٹرین کے ڈرائیوز بھی”چین “ سے آئیں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) سیکرٹری ٹرانسپورٹ،پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ اور لاہور ٹرانسپورٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق اوورنج ٹرین سے منسلک کمپنیوں اور فرموں کواسٹیشنوں اورٹرینمیں صفائی پر خصوصی توجہ دینے کیلئے لیبر فورس حکمت عملی تیار کرکے اس کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم اوورنج ٹرین کے لئے ڈرائیوز کے بارے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ٹرین کے ڈرائیورز”چین “ سے آئیں گے جبکہ مقامی انجینئرز کے ساتھ ساتھ چینی انجینئرز مستقل ملازم ہونگے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اوورنج ٹرین کیلئے صوبائی دارالحکومت میں ایک ہی وقت میں 40 مختلف مقامات پر تیزی سے کام جاری ہے۔