وزیراعظم نواز شریف کی کراچی آمد ، وزیراعلی قائم علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے ا یئرپورٹ کا استقبال کیا
پیر 28 دسمبر 2015 20:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء ) وزیراعظم محمدنواز شریف پیرکی صبح ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچنے ۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان بھی موجود تھے ۔ وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا ایئرپورٹ کا استقبال کیا ۔
(جاری ہے)
بعد ازاں وزیراعظم پورٹ قاسم روانہ ہوگئے جبکہ وزیراعلی سندھ ان کے ہمراہ پورٹ قاسم جانے کے بجائے چیک اپ کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے ای سی جی سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کرائے اور 2 گھنٹے تک اسپتال کے پرائیوٹ ونگ میں گزارے۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دل میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کام کررہے تھے اور سخت شیڈول کی وجہ سے تھک گئے تھے ۔ اسی لیے وزیراعظم کا استقبال کرنے کے بعد وہ قومی ادارہ برائے امراض قلب گئے ،جہاں انہوں اپنا معمول کا چیک اپ کرایا ۔ ڈاکٹرزنے انہیں مکمل فٹ قراردیا ہے اور ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ وہ آرام کریں تاکہ ان کی تھکاوٹ دور ہو سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.