2015رینجرز نے کراچی میں2ہزار410آپریشن کیئے‘ 4 ہزار 74 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 دسمبر 2015 20:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 دسمبر۔2015ء) سندھ رینجرز نے 2015 ء کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے کراچی میں 2 ہزار 410 آپریشن کیے، 4 ہزار 74 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے 2 ہزار 198 ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔پولیس کے حوالے کیے گئے ملزمان میں 878دہشت گرد بھی شامل تھے، جبکہ پولیس کو 268 ٹارگٹ کلرز اور 97 بھتہ خوربھی حوالے کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :