سعودی عرب کے دو مخیر کاروباری حضرات نے دیت ادا کرکے فلپائنی شہری کو بچالیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 دسمبر 2015 20:54

سعودی عرب کے دو مخیر کاروباری حضرات نے دیت ادا کرکے فلپائنی شہری کو ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کے دو مخیر کاروباری حضرات نے مملکت میں کام کرنے والے فلپائنی شہری کے ہاتھوں مارے جانے والے ایک بھارتی کے’قتل خطا‘ کی دیت ادا کر کے اسے سزا سے بچا لیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کی گاڑی کی ٹکر سے ایک بھاری شہری ہلاک ہو گیا تھا، جس پر سعودی عرب کی ایک عدالت نے فلپائنی شہری کو مقتول کے ورثاء کو ایک چوتھائی ملین ریال کی دیت ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے دو نامعلوم تاجروں نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت فلپائنی شہری کی جانب سے ایک چوتھائی ملین ریال کی رقم بھارتی شہری کے لواحقین کو ادا کر کے اس کی جانب سے دیت پوری کر دی ہے۔خیال رہے کہ فلپائنی شہری سعودی عرب کی الرس گورنری میں ٹرک ڈرائیور تھا جہاں اس کے ٹرک کی زد میں آ کر پیدل چلنے والا ایک بھارتی شہری جاں بحق ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :