دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا خوف ختم کر دیا ، بہتر مستقبل کے لئے تعلیم پر سرمایہ کاری کرنی ہو گی:جنرل راحیل شریف

پیر 28 دسمبر 2015 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا خوف ختم کر دیا ہے، بہتر مستقبل کے لئے تعلیم پر سرمایہ کاری کرنی ہو گی۔

(جاری ہے)

کالج آف فزیشنز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں تعلیم یافتہ افراد کے کندھوں پر ملکی ذمہ داری ہو گی، سکیورٹی اداروں نے آپریشن کے ذریعے ملک بھر میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کا خوف ختم کر دیا ہے۔ آرمی چیف نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ آرمی چیف کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجن کی جانب سے اعزازی فیلو شپ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :