ڈیبیو پر شعیب اختر کا سامنا کرنے پر انکی گیند بالکل نظر نہیں آئی تھی : وریندر سہواگ کا اعتراف

muhammad ali محمد علی پیر 28 دسمبر 2015 21:45

ڈیبیو پر شعیب اختر کا سامنا کرنے پر انکی گیند بالکل نظر نہیں آئی تھی ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.28دسمبر 2015 ء) وریندر سہواگ نے اعتراف کیا ہے کہ اپنے ڈیبیو پر شعیب اختر کا سامنا کرنے پر ان کی گیند بالکل نذر نہیں آئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق دھواں دار بلے باز وریندر سہواگ نے اعتراف کیا ہے کہ اپنے ڈیبیو میچ میں شعیب اختر کا سامنا کرتے ہوئے وہ کچھ خوفزدہ تھے۔ اپنے پہلے ہی میچ میں وہ کوئی خاطر خواہ کارگردگی نہیں دکھا سکے تھے اور شعیب اختر کی گیند کا شکار بن گئے تھے۔ سہواگ نے اعتراف کیا ہے کہ جس گیند پر شعیب اختر نے انہیں آوٹ کیا تھا وہ گیند انہیں بالکل نظر نہیں آئی تھی۔