وزیراعظم کی وزارت پانی وبجلی کو صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے فی یونٹ کمی کے اعلان پر فوری عملدرآمد کی ہدایت

پیر 28 دسمبر 2015 21:55

وزیراعظم کی وزارت پانی وبجلی کو صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی کو صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے فی یونٹ کمی کے اعلان پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم نے و زارت پانی وبجلی کوبجلی کے نرخوں میں کمی کی ہدایت کی ہے ۔

صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم جنوری 2016 سے ہو گا ۔ حکومت زرعی شعبے کے لئے بجلی کے نرخ پہلے ہی کم کر چکی ہے ۔ زرعی شعبے کے لئے فی یونٹ زیادہ سے زیادہ قیمت 10.35 روپے اور کم سے کم 8روپے 80 پیسے ہے ۔ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو رعایتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ قیمت بالترتیب 2روپے ،5.79 ،8.11 روپے اور 10.20 روپے ہے ۔

صنعتی صارفین کے لئے نرخوں کا نیپرا سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہو گا ۔ نیپرا بجلی کی تقسیم کی مختلف کمپنیوں کے لئے نرخوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ مختلف طرح کے ایندھن کے ذریعے بجلی کی پیداوار کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ بجلی کے نئے منصوبوں سے صنعتی سمیت تمام صارفین کے لئے ٹیرف میں کمی ہو گی بجلی کے شعبے میں دسمبر 2014 سے نومبر2015 تک 92 فیصد کی ریکارڈ وصولیاں ہوئیں ۔ بجلی کے ضیاع کی شرح میں ایک سال کے دوران ایک فیصد کمی واقع ہوئی وصولیوں میں اضافے اور بجلی کے ضیاع میں کمی سے 60 ارب روپے کا فائدہ ہوا ۔۔ وزیر اعظم کے اعلان سے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز صنعتی شعبے کو ریلیف ملے گا ۔ (م د)

متعلقہ عنوان :