نریندر مودی کا دورہ پاکستان خوش آئند بات ہے ،معاملات حل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے سربراہان کا ملنا نہایت ضروری ہے ، پاک بھارت مذاکرات سے متعلق میری پیشگوئی سچ ثابت ہوئی ، صدر بش اور سعودی شاہ عبداﷲ نے پرویز مشرف سے اسرائیل اور فلسطین کاتنازعہ حل کرانے کی درخواست کی تھی،سابق وزیر خارجہ خورشیدمحمودقصوری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 28 دسمبر 2015 21:57

نریندر مودی کا دورہ پاکستان خوش آئند بات ہے ،معاملات حل کرنے کیلئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر خارجہ خورشیدمحمودقصوری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان بہت ہی خوش آئند بات ہے ،معاملات کو حل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے سربراہان کا ملنا نہایت ضروری ہے ، پاک بھارت مذاکرات سے متعلق میری پیشگوئی سچ ثابت ہوئی ، سابق امریکی صدر بش اور سابق سعودی شاہ عبداﷲ نے پرویز مشرف سے اسرائیل اور فلسطین کاتنازعہ حل کرانے کی درخواست کی تھی ۔

وہ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے سابق صدر ابراہم لنکن نے کہا تھا کہ میں اپنے دشمنوں کو فنا کر دیتا ہوں ان کو اپنا دوست بنا کے ،حالات کو سازگار کرنے کے لئے ملنا بہت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس وقت امریکہ کے صدر جار ج واکر بش اور شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز نے پرویز مشرف کو کہا تھا کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع حل کرائیں اور وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

خورشید محمود قصوری نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میری پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان ایک بہت ہی خوش آئند بات ہے ۔معاملات کو حل کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے سربراہان کا ملنا نہایت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاک بھارت مذاکرات سے متعلق میری پیشگوئی سچ ثابت ہوئی ، زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں جا کر پاکستان کے زخم ہرے کر رہے تھے اب انہیں احساس ہو گیا ہے کہ اس طرح دشمنی کر کے معاملات نہیں چلنے والے ۔

خورشید قصوری نے کہا کہ نریندر مودی صاحب نے نواز شریف کے گھر جا کر پوری دنیا اور بھارت ڈپلومیسی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اب انکی خارجہ پالیسیاں پاکستان کے حق میں بدل چکی ہیں ۔