پاکستان میں شہریوں کی توقعٔ حیات اوسط عمر67 برس ہے،پروفیسر اقبال چوھدری

ملک میں مناسب ریسرچ نہ ہونے کی وجہ سے امراض کے پھیلاو کے اسباب پوشیدہ رہ جاتے ہیں ، جامعہ کراچی میں خطاب

پیر 28 دسمبر 2015 22:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) پاکستان میں شہریوں کی توقعٔ حیات اوسط67 برس ہے جو بدقسمتی سے یورپی ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے، پاکستان میں میڈیکل سائنس کے شعبے میں ریسرچ کی فضا ء قائم کرنے کی ضرورت ہے ، ملک میں مناسب ریسرچ نہ ہونے کی وجہ سے امراض کے پھیلاو کے اسباب پوشیدہ رہ جاتے ہیں ، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلدھ سائنسس (ڈی یو ایچ ایس) کراچی تحقیق کے محاذ پر میڈیکل سائنس کے شعبے میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری اور ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلدھ سائنسس کراچی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید خان نے پیرکو پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں منعقدہ میڈیکل سائنس میں تحقیق کی اہمیت کے موضوع پر ڈی یو ایچ ایس _آئی سی سی بی ایس ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے آئی سی سی بی ایس کی ڈاکٹر حناصدیقی اور امریکہ کے ماہرِ امراض ڈاکٹر منصور خان نے بھی خطاب کیا۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی اور ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلدھ سائنسس نے باہمی اشتراک سے ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری نے میڈیکل سائنس میں اعلی تحقیق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا براہِ راست تعلق صحت کے نظام سے ہے جبکہ مستحکم قومی معیشت بھی قوی توقعٔ حیات سے منسلک ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود حمید خان نے کہا کہ ہماری جامعہ کا مقصد کمیونیٹی کو زیادہ سے زیادہ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات دی جائیں، ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلدھ سائنسس 21ویں صدی کی ضروریات سے ہم آہنگ کوالٹی گریجویٹس فراہم کررہے ہیں، انھوں نے ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلدھ سائنسس اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے درمیان ایک تعلقِ تحقیق و تعلیم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انھوں ڈاؤ یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس اور پی ایچ ڈی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت حوالے سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔

ورکشاپ سے پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوھدری،ڈاؤ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کاشف شفیق، آئی سی سی بی ایس کی پروفیسر ڈاکٹر درخشاں حلیم، ڈاکٹر کامران عظیم، ڈاکٹر سید غلام مشرف اور ڈاکٹر عطیۃالوہاب نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :