اگلے 10سالوں کے لیے دنیا کے سیاسی منظرنامے کی پیش گوئیاں

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 28 دسمبر 2015 22:45

اگلے 10سالوں کے لیے دنیا کے سیاسی منظرنامے کی پیش گوئیاں

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر۔2015ء)پرائیویٹ انٹیلی جنس فرم سٹریٹجک فارکاسٹنگ یا سٹریٹ فار(Stratfor) نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اگلے 10 سالوں کے لیے دنیا کے سیاسی منظرنامے کی پیش گوئیاں کی ہیں۔سٹریٹ فار کا کہناہےانہوں نے دنیا کے موجودہ عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے 10سالوں کے لیے پیش گوئیاں کی ہیں۔سٹریٹ فار کی پیش گوئیوں کے مطابق 10 سال بعد امریکا کے لیے سب اچھا ہوگا اور باقی ممالک اس کے رحم وکرم پر ہونگے۔

کچھ لوگوں کو اس کے الٹ لگتا ہے تاہم قارئین کی دلچسپی کے لیے سٹریٹ فار کی پیش گوئیاں ذیل میں دی جا رہی ہیں۔
روس ٹوٹ جائے گا
سٹریٹ مار کا کہنا ہے کہ روس رشین فیڈریشن پر اپنا کنٹرول کھودے گا۔پابندیاں، تیل کی گرتی قیمتیں، کرنسی کی قدر میں کمی، فوجی اخراجات میں اضافہ روس کو کمزور کر دےگا۔

(جاری ہے)

سٹریٹ فار کا کہنا ہے کہ روس مختلف ملکوں میں تو تقسیم نہیں ہوگا مگر ماسکو کی طاقت کم ہو جائے گی۔


روسی ایٹمی ہتھیاروں کی دیکھ بھال امریکا کرے گا
روس کے ایٹمی ہتھیار ایک بہت بڑے علاقے میں بکھرے پڑے ہیں۔ سٹریٹ فار کا ماننا ہے کہ اگر روس ٹوٹتا یا کمزور ہوتا ہے کہ ان ہتھیاروں کی دیکھ بھال امریکا کرے گا۔
جرمنی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
سٹریٹ فار کا خیال ہے کہ مختلف معاشی اور کرنسی کے بحرانوں کی وجہ سے اگلے دس سالوں میں جرمنی کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا۔


یورپ کا اگلا لیڈر پولینڈ ہوگا
سٹریٹ فار کا خیال ہے کہ اگلے دس سالوں میں یورپ کا لیڈر پولینڈ ہوگا۔
یورپ چارحصوں میں بٹ جائے گا
سٹریٹ فار کے مطابق دس سالوں بعد یورپ میں یورپی یونین کی طرز پر جو اتحاد ہے وہ باقی نہیں رہے گا۔ مغربی یورپ، مشرقی یورپ، سکینڈینوین اور جزائر برطانیہ الگ الگ حصوں میں بٹ جائیں گے، جن کےا لگ الگ اور اپنے اپنے مفادات ہونگے۔


ترکی اور امریکا اہم اتحادی ہونگے
عرب ممالک کے مسائل اگلے دس سالوں میں بھی حل نہیں ہونگے۔ ان کے مسائل میں دخل اندازی نہ کر کے ترکی زیادہ مستحکم ہوجائے گا، خطے میں اس کی پوزیشن دوسرے ممالک سے بہتر ہوگی۔سٹریٹ فار کا خیال ہے کہ اگلے دس سالوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے سے مختلف دفاعی معاہدے کر کے اہم اتحادی بن جائیں گا۔
چین بہت بڑے مسائل سے دوچار ہوگا
سٹریٹ فار کا خیال ہے کہ اگلے دس سالوں میں چین کی معاشی ترقی کی رفتار کم ہوجائےگی۔

چین کا ساحلی شہروں پر کنٹرول کم ہوجائے گا اور دیہاتی علاقوں سےشہروں میں آباد ہونے کا رجحان بہت سے نئے مسائل کو جنم دے گا۔ سٹریٹ فار کا یہ بھی کہنا ہے کہ بظاہر ایک نظر آنے والے چین میں 16 چھوٹے چین ہونگے۔
جاپان ایشیاء کی نئی بحری قوت ہوگا
جاپان کئی سوسالوں سےبحری صنعت سے وابستہ ہے، جب یہ دنیا سے الگ تھلگ تنہا جزیرہ ہوتا تھا تب بھی کچھ مخصوص درآمدات پر انحصار کرتا تھا۔

سٹریٹ فار کے مطابق اب جب کہ چین اپنی بحریہ کو مضبوط تر کر رہا ہے، جس کے جواب میں جاپان کو بھی اپنی بحری طاقت کو مضبوط کرناہوگا۔ سٹریٹ فار جاپان کو نئی بحری قوت کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
امریکی قوت کم ہوجائے گی
سٹریٹ فار کے مطابق 10 سال بعد دنیا زیادہ خطرناک جگہ ہوگی، ایسی دنیا میں سٹریٹ فار کو دنیا کی قیادت کرنے والا امریکا ہی نظر آرہا ہے تاہم سٹریٹ فار کا یہ بھی کہنا ہے اس سے امریکا کی اپنی قوت خاصی کمزور ہوجائے گی۔