ممبئی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد ، پاکستانی صحافی کی ’توبہ توبہ‘ کی گونج بھارت تک جا پہنچی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 دسمبر 2015 10:58

ممبئی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد ، پاکستانی صحافی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 دسمبر 2015 ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان آمد پر پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے ایک رپورٹر نے مودی کی آمد پر ”توبہ توبہ “ کر ڈالی جس کی گونج بھارت تک جا پہنچی ۔ پاکستانی صحافی قیصر کھوکھر کی ”توبہ توبہ“ نے انہیں بھارتی ٹی وی چینل پر پہنچا دیا ۔ بھارتی ٹی وی چینل انڈیا ٹوڈے کے ایک میزبان نے پاکستانی صحافی قیصر کھوکھر سے مودی کی آمد پر توبہ توبہ کرنے کی وجہ طلب کی تو قیصر کھوکھر نے جواب دیا کہ مودی نے پاکستان آمد سے قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان مخلاف تقریر کی تھی ۔

علاوہ ازیں ایک جمہوری ملک کے وزیر اعظم ہونے کے باوجود انہوں نے بغیر ویزا پاکستان آ کر جمہوری اقدار کی قدر نہیں کی ۔

(جاری ہے)

قیصر کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ بغیر ویزہ پاکستان آنے اور پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں پاکستانی عوام سے معافی مانگنی چاہئیے ۔ قیصر کھوکھر کی اس ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر خاصی مقبولیت حاصل ہو گئی ہے ۔ پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین نے قیصر کھوکھر کو ان کے اس اقدام پر سراہتے ہوئے کہا کہ قیصر کھوکھر نے پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کی اور جو کام پاکستانی حکام نہیں کر سکے وہ کام قیصر کھوکھر نے اپنی آواز بُلند کر کے کیا ۔ پاکستانی صحافی قیصر کھوکھر کی بھارتی ٹی وی پر انٹر ویو کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: