کراچی پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش ، ڈاکو ہلاک

منگل 29 دسمبر 2015 11:17

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔29 دسمبر۔2015ء ) کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تین ڈاکو میٹرک بورڈ آفس کے قریب ایک پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکو عبداللہ مارا گیاجبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ریسکیو ذارئع کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش کو عباسی شہیدہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :