سپاٹ فکسر کرکٹرز پر پابندی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئر مین پی سی بی، سلیکشن کمیٹی سے 31دسمبر تک جواب طلب کر لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 دسمبر 2015 11:24

سپاٹ فکسر کرکٹرز پر پابندی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئر مین پی سی بی، ..

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29دسمبر- 2015ء) سپاٹ فکسنگ میں سز ا یافتہ کرکٹرز سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئر مین پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹرز کے پر پابندی لگانے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی ، سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ محمد عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف 2010ء میں سپاٹ فکسنگ کرکے ملک کی بدنامی کا باعث بنے تاہم اب محمد عامر کو ممکنہ طور پر ٹیم کا حصہ بنایا جارہا ہے لہذا عدالت سے درخواست کے 23سالہ فاسٹ باؤلر کو ٹیم میں شامل کرنے پر پابندی عائد کی جائے ۔

کیس کی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان اور سلیکشن کمیٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے ۔