یونس خان کی رواں سال ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی، پاکستان کی جانب سے ٹاپ سکورر رہے

منگل 29 دسمبر 2015 11:58

یونس خان کی رواں سال ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی، پاکستان کی جانب سے ٹاپ ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29دسمبر۔2015ء) سال 2015 میں پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے ٹیسٹ میچز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 8 میچوں کی 14 اننگز میں 60.69 کی اوسط سے 789 رنز سکور کئے جس میں تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان کا بہترین سکور 171 ناٹ آؤٹ ہے۔ محمد حفیظ 710 رنز کے ساتھ دوسرے، اسد شفیق 706 رنز کے ساتھ تیسرے، کپتان مصباح الحق 616 رنز کے ساتھ چوتھے اور اظہر علی 576 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔