یاسر شاہ نے رواں سال ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا

منگل 29 دسمبر 2015 11:59

یاسر شاہ نے رواں سال ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29دسمبر۔2015ء) سال 2015 میں پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے 7 میچوں میں 49 کھلاڑی میدان بدر کئے۔

(جاری ہے)

لیگ سپنر نے 14 اننگز میں تین بار پانچ یا اس سے زائد وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کی اننگز کی بہترین باؤلنگ 76 رنز کے عوض 7 وکٹیں جبکہ میچ میں 155 رنز کے عوض 9 وکٹیں ہیں۔ وہاب ریاض 20 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور ذوالفقار بابر 18 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :