ڈین ایلگر بیٹ کیری کرنیوالے چھٹے جنوبی افریقی بیٹسمین بن گئے

منگل 29 دسمبر 2015 12:03

ڈین ایلگر بیٹ کیری کرنیوالے چھٹے جنوبی افریقی بیٹسمین بن گئے

ڈربن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29دسمبر- 2015ء) ڈین ایلگر ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹ کیری کرنیوالے جنوبی افریقا کے چھٹے بیٹسمین بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کیخلاف شاندار سنچری سکور بھی کی ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے خلاف ڈربن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 214 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم اوپنر ڈین ایلگر نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ جنوبی افریقا کی جانب سے آخری بار 1997ء میں سابق کپتان گیری کرسٹن نے فیصل آباد کے مقام پر بیٹ کیری کیا تھا۔

ڈین ایلگر بیٹ کیری کرنیوالے چھٹے جنوبی افریقی بیٹسمین بن گئے