کراچی: جمشیدروڈ سے سیاسی جماعت کا یونٹ انچارج گرفتار ،اسلحہ برآمد

منگل 29 دسمبر 2015 12:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء) کراچی میں جمشیدروڈ پر قانون نافذ کرنیوالیادارے نے کارروائی کرکے سیاسی جماعت کے یونٹ انچارج کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی میں سیاسی جماعت کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر لائنزایریا میں زیرزمین چھپائی گئی دو ہزارگولیاں برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لائنز ایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کی،کارروائی کے دوران زیر زمین چھپائی گئی 2 ہزار گولیاں برآمد کرلی گئیں۔برآمد ہونے والی گولیوں میں ایس ایم جی ، جی تھری،ایٹ ایم ایم کی گولیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :