برطانیہ کا نیا قانون۔ اگر شریک حیات بھی کار کی چابیاں چھپائے تو 5 سال کی قید

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 29 دسمبر 2015 12:14

برطانیہ کا نیا قانون۔ اگر شریک حیات بھی  کار کی چابیاں چھپائے تو 5 سال ..

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر2015ء)منگل سے برطانیہ میں ایک نیاقانون نافذ ہورہا ہے، جس میں شریک حیات کو نفسیاتی طور پر کنٹرول کرنے کی کوشش پر 5 سال کی قید ہوسکتی ہے ، اگرچہ شریک حیات نے نشدد بھی نہ کیا ہو۔

(جاری ہے)

حاکمانہ برتاؤ جیسے کسی کاپاسپورٹ یا چابیاں چھپا دینا کہ وہ جا نہ سکے ، جرم تصور ہوگا۔اس قانون کے تحت اپنے شریک حیات کو اس کے بنک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہ کرنے دینا، بچے کی سپورٹ سے انکار اور شریک حیات کو جانے سے روکنے کے لیے چابی وغیرہ چھپانے پر 5سال تک کی قید ہوگی۔