بھارت میں 200 بھگوانوں کو لوٹنے والا ہندو گرفتار

ناگارا جا مالیگوڈا 16 سال کی عمر سے مندروں میں چوریاں کررہا تھا

منگل 29 دسمبر 2015 12:24

بھارت میں 200 بھگوانوں کو لوٹنے والا ہندو گرفتار

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء) بھارت میں ہندووٴں کے مندر جہاں عقیدت مند قیمتی زیورات کا چڑھوا دیتے ہیں وہیں ان مندروں میں چوری کے واقعات بھی تواتر سے ہوتے رہتے ہیں، بھارتی پولیس نے ایسی ہی وارداتوں میں ملوث ایک چور کو گرفتار کیا ہے جو 200 مندروں کو لوٹنے میں ملوث بتایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس نے کچھ عرصے قبل علاقے کے ایک بڑے مندر مین رکھے قیمتی ہار کی چوری کی تفتیش شروع کی تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس ناگارا جا مالیگوڈا کو چور کی حیثیت سے شناخت کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے اپنی تمام کارروائیوں کی داستان اگل دیں۔

پولیس کو معلوم ہوا کہ ناگا راجا 50 سال سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے اور اب تک متعدد چھوٹے مندروں کے علاوہ 200 بڑے مندروں سے بھی قیمتی اشیاء اڑاچکا ہے۔ناگارا جا مالیگوڈا نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ وہ 16 سال کی عمر سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے اور مندروں کے علاوہ آج تک کسی اور جگہ چوری نہیں کی اور چوری سے پہلے وہ خصوصی پوجا پاٹ بھی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :