محمد عامر کی ٹیم میں شرکت پر ممکنہ بغاوت سے نمٹنے کیلئے پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں سے خفیہ معاہدے پر دستخط کروا لیے

منگل 29 دسمبر 2015 12:30

محمد عامر کی ٹیم میں شرکت پر ممکنہ بغاوت سے نمٹنے کیلئے پی سی بی نے تمام ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء) محمد عامر کی ٹیم میں شرکت پر ممکنہ بغاوت سے نمٹنے کیلئے پی سی بی نے تمام کھلاڑیوں سے خفیہ معاہدے پر دستخط کروا لیے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی پر کھلاڑیوں کی ممکنہ بغاوت کو روکنے کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام کھلاڑیوں سے ایک معاہدے پر دستخط کروا ئے گئے ہیں جس کے مطابق اگر کسی بھی کھلاڑی نے محمد عامر کی وجہ سے ٹیم کا بائیکاٹ کرنے کی کوشش کی تو اسے 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ۔