پاکستان ہاکی فیڈریشن میں میڈیکل پینل قائم کرنے کا فیصلہ
منگل 29 دسمبر 2015 12:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29دسمبر۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور انجری کے حوالے سے بہتری کے لئے جلد پی ایچ ایف کا میڈیکل بورڈ قائم کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے ہے۔
(جاری ہے)
ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے برطانیہ میں مقیم اسپورٹس انجری کے ماہر ڈاکٹر عمر بٹ سے اس حوالے سے بات چیت کی ہے ، ڈاکٹر عمر بٹ نے قمر ابراہیم سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر عمر بٹ چند روز کے لئے لندن چلے گئے ہیں جہاں سے وہ واپسی کے بعد وہ پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر خالد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد سے ملاقات کریں گے ، اس بات کا بھی امکان ہے کہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عمران علی شاہ کو بھی شامل کیا جائے گا، پی ایچ ایف کا میڈیکل بورڈ مستقبل میں قومی کھلاڑیوں کی فٹنس، انجری اور ان کی ادویات کے استعمال کے بارے میں فیڈریشن کو جامع پلان بھی دے گا۔ ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.