چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ون ڈ ے کپتان اظہر علی کو قیادت جاری رکھنے پر راضی کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 دسمبر 2015 12:35

چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ون ڈ ے کپتان اظہر علی کو قیادت جاری رکھنے ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار29دسمبر- 2015ء) چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ون ڈ ے ٹیم کے کپتان اظہر علی کا استعفی منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں منا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے آج پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں شہریار خان سے ملاقات کے دوران اپنا استعفی انہیں پیش کیا ، چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ان کا استعفی نامنظور کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اظہر علی کو ان کی صلاحیتوں کی بنیا دپر یہ ذمہ داریاں سونپی تھی اس لیے وہ ان کا استعفی قبول نہیں کریں گے ۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ ٹیم اس وقت کسی اور مشکل حالات کا سامنا نہیں کرسکتی ہے،اظہر علی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی جاری رکھنا ہوگی ، چیئر مین پی سی بی سے ملاقات کے بعد اظہر علی نے اپنا ارادہ تبدیل کرتے ہوئے ون ڈے ٹیم کی کپتانی جاری رکھنے کافیصلہ کر لیا ۔