بد قسمتی سے ہمارے ہاں جو حقوق مردوں کوحاصل ہیں عورتوں کو ان سے محروم رکھا جا تا ہے ‘ ثانیہ سعید

منگل 29 دسمبر 2015 12:40

بد قسمتی سے ہمارے ہاں جو حقوق مردوں کوحاصل ہیں عورتوں کو ان سے محروم ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء ) ٹی وی کی معروف اداکارہ ثانیہ سعید نے کہاہے کہ پاکستان میں خواتین کو ظلم برادشت کرنے کی عادت ہوچکی ہے بد قسمتی سے ہمارے ہاں جو حقوق مردوں کوحاصل ہیں عورتوں کو ان سے محروم رکھا جا تا ہے جبکہ اسلام نے عورت اور مرد کو برابرقرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور باشعور عورت کو ہر جگہ جنس اور نسلی معیار کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو سخت زیادتی کے مترادف ہے جبکہ دیگر ممالک میں عورتوں کو مردوں سے زیادہ حق دیا جاتا ہے جس سے وہاں کی عورتوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمارے ہاں عورت کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے ۔

ثانیہ سعید نے کہاکہ ہم سب کو اپنے رویے کو پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور معاشرے میں پیار محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دیتی ہوں ۔ صرف اچھااور پرفارمنس والا کردار قبول کرتی ہوں اور دھڑ دھڑاڈرامے حاصل کرنے کے سخت خلاف ہوں۔ انہوں نے کہاکہ نئے فنکاروں کو ٹی وی کے اکیڈمی کی حیثیت رکھنے والے فنکاروں کے تجربات سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے تاکہ ان کے کام میں خوبصورت اور نکھار آسکیں ۔