میراکام صرف فلم میں پرفارم کرنا ہے اس کے بزنس پر نظررکھنا نہیں‘پریانکاچوپڑا

منگل 29 دسمبر 2015 12:47

میراکام صرف فلم میں پرفارم کرنا ہے اس کے بزنس پر نظررکھنا نہیں‘پریانکاچوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میراکام صرف فلم میں پرفارم کرنا ہے اور اس کی ریلزہونے کے بعد اس کے بزنس پر نظر رکھنا نہیں یہ بات انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پریانکا کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کی نمائش کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کے بزنس میں فرق آنا ایک فطری عمل ہے۔

(جاری ہے)

”باجی راوٴ مستانی“ میں سیکنڈ ہیروئن کے کردار سے متعلق سوال پراداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک انٹرنیشنل اداکارہ ہیں اور اس قسم کے کرداروں سے انکے کیریئر پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس موقع پر پریانکا سے جب معروف بھارتی خلاباز خاتون کلپنا چاولہ کی زندگی پربنائی جانیوالی فلم میں کام کرنے کے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے خاموشی اختیار کرلی تاہم کچھ دیر بعد کہا کہ انھیں بہت سی فلموں کی پیشکش کی گئی ہے تاہم ان کے پاس ان سب میں اداکاری کرنے کا وقت نہیں ہے۔ لہٰذا وہ ان تمام تر پیشکشوں میں سے اداکاری کے لیے صرف دو فلموں کا انتخاب کریں گی۔

متعلقہ عنوان :