بھارتی فلموں سے مقابلہ کے لیے بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، اداکارندیم

منگل 29 دسمبر 2015 12:47

بھارتی فلموں سے مقابلہ کے لیے بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، اداکارندیم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) اداکار ندیم نے کہاہے کہ بھارتی فلموں نے بلاشبہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، اس میں کچھ غلطیاں ہماری بھی ہے کہ ہم نے اچھی اور معیاری فلمیں بنانے پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے فلم بین سنیماوٴں سے دور ہوگئے، لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس اچھی سوچ رکھنے والے نوجوان ڈائریکٹر اور فنکاروں نے عوام کے مزاج کو سمجھ لیا ہے کہ وہ کیسی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران فلم انڈسٹری میں آنے والی تبدیلی بھی اسی سوچ کا نتیجہ ہے، یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی ندیم بیگ کا کہنا تھاکہ بھارتی فلموں سے اب ہمیں کوئی خوف نہیں ہمارے پاس بہترین ٹیلنٹ ہے جو ان کی فلموں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جس نے یہ ثابت بھی کیا ہے کہ ہم ان سے زیادہ اچھی فلمیں بنا سکتے ہیں،پاکستانی فلم بین بھی یہ جان چکے ہیں بھارتی فلمیں ہمارے معاشرے کی عکاسی نہیں کرتیں۔

پاکستانی سنیما مالکان کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ فلم بین پاکستانی فلموں سے لطف اندوز ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :