شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا میرے کیرئیر کے لیے بہت بڑی بات ہے‘کرن جوہر

منگل 29 دسمبر 2015 12:49

شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا میرے کیرئیر کے لیے بہت بڑی بات ہے‘کرن جوہر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر کا اپنے قریبی دوست اور اداکار شاہ رخ خان کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ان کے لیے فیملی سے بڑھ کر ہیں اور ان کا رشتہ شاہ رخ کے بعد اب ان کے تینوں بچوں سے بھی بہت خاص ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو اگر کوئی بولی وڈ میں لانچ کر سکتا ہے تو وہ صرف کرن جوہر خود ہیں۔

کرن جوہر ماضی میں ایک کاسٹیوم ڈیزائنر بننے کے خواہش مند تھے اور وہ آج اپنے کیرئیر کا کریڈٹ شاہ رخ خان کو دیتے ہیں۔کرن جوہر کا کہنا تھا ’شاہ رخ کو ایسا محسوس ہوا کہ میں ایک فلم ساز بن سکتا ہوں، شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا میرے کیرئیر کے لیے بہت بڑی بات ہے۔ جب شاہ رخ نے میرا انتخاب کیا یہ میرے لیے بہت بڑی بات تھی۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ کام کرنے کے بعد مجھے فلموں کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، شاہ رخ کی وجہ سے ہی مجھے احساس ہوا کہ میں ایک ہدایت کار بن سکتا ہوں۔

کرن جوہر نے 26 سال کی عمر میں فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کہ ساتھ ہدایت کاری کا آغاز کیا تھا۔ان کا اس فلم کے حوالے سے کہنا تھا ’میں خوش قسمت تھا کیوں کہ میں کاجول اور شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرچکا تھا اور وہ دونوں ہی میرے بہت قریبی دوست ہیں تاہم اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنا تھوڑا مشکل ثابت ہوا۔کرن جوہر اس وقت فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ ایشوریا رائے، رنبیر کپور، انوشکا شرما، فواد خان اور عمران عباس کردار ادا کر رہے ہیں۔