کراچی‘ حساس ادارے کی کارروائی، القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار

منگل 29 دسمبر 2015 12:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) حساس ادارے نے کراچی کے علاقوں کورنگی اور لانڈھی میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔دونوں دہشتگرد لشکر جھنگوی کے لیے بھی کام کرتے تھے۔دوسری جانب جمشید روڈ پر سیکورٹی اداروں نے چھاپہ مارکرسیاسی جماعت کے عہدیدارکو گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حساس ادارے نے کورنگی اور لانڈھی کے علاقوں میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔دونوں دہشتگرد لشکر جھنگوی کے لیے بھی کام کرتے تھے۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پکڑا گیا ہے۔ دونوں دہشتگرد 10 سے زائد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ گروپ کے مزید دہشتگردوں کی تلاش کی جاری ہے جبکہ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔دوسری جانب جمشید روڈ پر سیکورٹی اداروں نے کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے عہدیدار کوگرفتار کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :