کراچی آپریشن کے ثمرات سامنے آنے لگے،گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں نمایاں کمی

منگل 29 دسمبر 2015 12:58

کراچی آپریشن کے ثمرات سامنے آنے لگے،گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں چھیننے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) کراچی آپریشن کے ثمرات سامنے آنے لگے،گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔وارداتوں کاگراف 15سال کی کم ترین سطح پرآگیا ہے۔اینٹی کارلفٹنگ سیل نے اپنی سالانہ رپورٹ آئی جی سندھ کوپیش کردی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق2015میں صرف 360گاڑیاں چھینی اور1747چوری ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

1747میں سے 1343گاڑیاں برآمد کرکے مالکان کودے دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2014میں 929گاڑیاں چھینی اور2942چوری کی گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق سال 2015 کے دوران 3437موٹرسائیکلیں چھینی اور17358چوری کی گئیں۔17358میں سے 5327موٹرسائیکلیں برآمد کرکے مالکان کولٹادی گئیں۔رپورٹ کے مطابق سال2015کے دوران مقابلوں میں 29کارلفٹر مارے گئے جبکہ1372ملزمان کو گرفتارکیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :