ٹنڈولکر نے ملتان ٹیسٹ میں بیٹ سے مارنے کی دھمکی دی تھی، وریندر سہواگ

منگل 29 دسمبر 2015 13:02

ٹنڈولکر نے ملتان ٹیسٹ میں بیٹ سے مارنے کی دھمکی دی تھی، وریندر سہواگ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء)سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ نے انکشاف کیا کہ ٹنڈولکر نے ملتان میں انہیں بیٹ سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میں ہمارے درمیان بڑی شراکت ہوئی جب میں نے چوتھا چھکا رسید کیا تو ٹنڈولکر میرے پاس آئے اور کہا کہ اگر اب تو نے سکسر جرا تو میں بیٹ سے ماروں گا، اس وقت میری سنچری مکمل ہوئی تھی، میں نے 295 رنز تک پہنچنے کے دوران پھر چھکا نہیں جڑا، جب میں 295 تک پہنچا تو میں نے ٹنڈولکر سے کہا کہ اگر ثقلین آئیگا تو میں چھکا لگاؤں گا ، پھر ایسا ہی ہوا میں نے ثقلین کی گیند کو باؤنڈری کے باہر اچھال کر اپنی ٹریل سنچری مکمل کی۔