یاسر شاہ آکسفورڈ کے تعلیم یافتہ نہیں کہ آئی سی سی کی فراہم کردہ فہرست میں ہر ممنوعہ دواکا نام یاد رکھتے، شعیب اختر

منگل 29 دسمبر 2015 13:04

یاسر شاہ آکسفورڈ کے تعلیم یافتہ نہیں کہ آئی سی سی کی فراہم کردہ فہرست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے یاسر شاہ ڈوپنگ کیس کا ذمہ دار پی سی بی کو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یاسر شاہ آکسفورڈ کے پڑھے ہوئے نہیں کہ آئی سی سی کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں ہر ممنوعہ دواکا نام یاد رکھتے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم مینجمنٹ اور پی سی بی کی ذمہ داری تھی، لیگ اسپنر کیا استعمال کررہے ہیں میڈیکل پینل کواس کا خیال رکھنا چاہیے تھالیکن کوئی اس ضمن میں کھلاڑیوں کی رہنمائی نہیں کرتا، بورڈ پر بیشتر نااہل افراد کا غلبہ ہے، معاملات پر ابھی سے توجہ نہ دی گئی تو مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :