Live Updates

مجرم ملک چلا سکتے ہیں تو عامر کیوں نہیں کھیل سکتا ؟ عمران خان

منگل 29 دسمبر 2015 13:04

مجرم ملک چلا سکتے ہیں تو عامر کیوں نہیں کھیل سکتا ؟ عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئر مین عمران خان نے کہاہے کہ مجرم ملک چلا سکتے ہیں تو عامر کیوں نہیں کھیل سکتا ؟ساتھی کھلاڑی محمد عامر کی حمایت کریں ۔عمران خان نے ایک انٹروی میں ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں پر زور دیا ہے کہ وہ نوجوان عامر کی حمایت کریں۔عمران خان نے کہا کہ عامر نے عدالت کے سامنے اپنا جرم تسلیم کیا لہذا انہیں دوسرا موقع ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انیس سالہ لڑکے نے غلطی کی اور پھر عدالت میں جھوٹ نہ بولتے ہوئے جرم تسلیم کیا اور سزا پوری کی لہذا اسے دوبارہ کھیلنا چاہیئے‘۔عمران نے کہا کہ عامر سب سے معافی مانگ چکے ہیں لہذا وہ ان کی واپسی کے مخالفوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسا کرنا چھوڑ دیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران نے انٹرویو کے دوران ملک کی سیاسی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجرم ملک چلا رہے ہیں، ایسے میں سزا پوری کر کے واپس آنے والے کی مخالفت ٹھیک نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :