کاجول نے اجے دیوگن سے اپنے نام کا ٹیٹو بنوانے کی فرمائش کردی

منگل 29 دسمبر 2015 13:13

کاجول نے اجے دیوگن سے اپنے نام کا ٹیٹو بنوانے کی فرمائش کردی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن اپنی بیٹی نساء کے نام کا ٹیٹو اپنے سینے پر بنوا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب اداکار اپنے بیٹے یوگ کے نام کا ٹیٹوبنوانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ زرائع کے مطابق اداکار کا بیٹے کے نام کا ٹیٹو تاحال نہ بنوانے کی ایک وجہ انکی مصروفیت ہے۔

(جاری ہے)

چونکہ اداکار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”شیوائے“ کے مشکل ترین شیڈول کی وجہ سے بے حد مصروف ہیں۔

تاہم دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ اس کی بڑی وجہ اداکار کی اہلیہ اداکارہ کوجول کی فرمائش ہے۔ اندرونی زرائع کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ صرف اپنی بیٹی اور بیٹے کے نام کو سینے پر لکھوانا درست نہیں ہے ،انکا کہنا ہے کہ میرے نام ٹیٹو بھی ہونا چاہیے۔اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ اجے دیوگن اپنی اہلیہ کی اس معصومانہ خواہش کا احترام کرتے ہوئے انکا نام سینے پر لکھواتے ہیں یا نہیں