پراچی ڈیسائی نے اظہرالدین کے پہلی بیوی کے ساتھ تعلقات کا بھانڈا پھوڑ نے کا ارادہ کر لیا
منگل 29 دسمبر 2015 13:15
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی کا کہناہے کہ وہ معروف بھارتی سابق کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ”اظہر “ میں انکی پہلی بیوی نورین کا کردار ادا کر رہی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ نورین کا کردار بڑا پر اسرار ہے۔
(جاری ہے)
اگرچہ اظہرالدین کی زندگی فیلڈ میں اور فیلڈ کے باہر ہمیشہ عوام کے سامنے کسی کھلی کتاب کی طرح رہی ہے تاہم نورین کا کردار سات پردوں میں چھپا ہی رہا جس پر سے پردہ وہ اپنی فلم میں اٹھائیں گی۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نورین سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پراچی کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اس کے متعلق بتانا مناسب خیال نہیں کرتیں۔ انھوں نے بتایا کہ انکے ڈائریکٹر نے انھیں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے خاصا مواد فراہم کیا ہے جس سے وہ بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔ ٹونی ڈیسوزا کی ”اظہر “ میں عمران ہاشمی، پراچی ڈیسائی ،نرگس فخری ، گوتم گولاٹی ، کنال رائے کپور اور ہما قریشی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.